نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے اراکین نے حکومت پر سیاسی بدلہ لینے کے جذبہ سےکام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا جس کے سبب وقفہ صفر اور وقفہ سوالات کی کارروائی نہ ہوسکی اور ایوان کی میٹنگ چار بار ملتوی کرنی پڑی۔
right;">وقفہ صفر کے دوران ایوان کی میٹنگ کی کارروائی دو بار اور وقفہ سوالات کے دوران بھی اتنی ہی بار ملتوی کی گئی۔
چیئرمین حامد انصاری نے 12 بجے وقفہ سوالات کی کارروائی جیسے ہی شروع کرنے کا اعلان کیا ویسے ہی کانگریس کے اراکین ایوان کے وسط میں آ گئے اور نعرے بازی کرنے لگے